سٹیٹ بینک بھی بند رہے گا

لاہور/کراچی(رم نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت فیسٹیول کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے بعدسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینکوں کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس سے ملک بھر میں تعطیلات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک سمیت تمام نجی و سرکاری بینک بند رہیں گے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بینکنگ سرگرمیاں اگلے ورکنگ ڈے سے دوبارہ بحال ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری (یومِ کشمیر) کے بعد 6 فروری کو بسنت کی بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہونے سے پنجاب میں مسلسل چار روز تک تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔