سڈنی(رم نیوز)آسٹریلیا کے نئے قانون کے تحت سنیپ چیٹ نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ اس قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اب تک مختلف پلیٹ فارمز مجموعی طور پر 4.7 ملین اکاؤنٹس بلاک کر چکے ہیں، تاہم سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ عمر کی تصدیق کے لیے ایپ اسٹورز کی سطح پر مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔